وزیراعظم پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے پر شدید برہم

0
20

وزیراعظم عمران خان نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزراء، ارکان اسمبلی کی تنخواہوں ومراعات میں اضافے پر مایوسی ظاہر کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئیٹر پر اپنا بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے وزیراعلیٰ، وزراء اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضا فے پر بہت مایوس ہوا ہوں۔عوام کو بنیادی ضرورتوں کی فراہمی تک فیصلہ نا مناسب ہے۔ اس طرح کے فیصلوں کا کوئی دفاع نہیں کیا جا سکتا۔ملک میں خوشحالی ہو تو اس طرح کے فیصلوں کا جواز بھی بنتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں ومراعات میں اضافے کابل منظور کیا گیا تھا جس کے بعد ارکان اسمبلی کی تنخواہ ومراعات 83 ہزار ماہانہ سے بڑھ کر 2 لاکھ روپے تک ہوگئی۔تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کی تنخواہ و مراعات وزیراعظم سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here