وزیراعظم کی جانب سے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کی منظوری

0
10

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کی منظوری دیتے ہوئے جلد صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں تحریک انصاف پنجاب کی صوبائی پارلیمانی پارٹی اور صوبائی کابینہ کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ پیش کیا گیا اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے مقامی حکومتوں کے نظام پر بریفنگ دی۔ جبکہ نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کی منظوری دے دی گئی جسے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

پنجاب کے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے بتایا کہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام دو درجوں پر مشتمل ہوگا جن میں تحصیل اور ویلیج کونسل شامل ہیں۔ ولیج کونسل اور محلہ کونسل کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر جبکہ تحصیل اور میونسپل کونسل کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں گے۔

محمود الرشید کا کہنا تھا کہ شہروں میں میونسپل اور محلہ کونسل جبکہ دیہات میں تحصیل اور ویلیج کونسل ہوگی جو ضلع کونسل کو ختم کرکے قائم کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here