وزیر اعظم عمران خان نے پلانٹ فار پاکستان مہم کا افتتاح کردیا

0
22

وزیر اعظم عمران خان نے بلوکی میں پودا لگا کر پلانٹ فار پاکستان مہم کا افتتاح کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان ننکانہ صاحب کے علاقے ہیڈ بلوکی پہنچے۔متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو بلوکی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلوکی کے اس مقام پر جنگل آباد کیا جائے گا۔ 10ارب درخت لگانے کے منصوبے کے تحت وزیر اعظم عمران خان نے بلوکی کے مقام پر پودا لگا کر پلانٹ فا ر پاکستان مہم کا افتتاح کردیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئیٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ آج پلانٹ فار پاکستان مہم کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔جنگلات آنے والی نسلوں اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیئے اہم ہیں۔جس کے لیئے واگزار اراضی کو جنگلات اور وائلڈ لائف پارکس میں تبدیل کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here