وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، وزیر مملکت برائے ریونیو

0
20

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان سے کوئی رعایت نہیں ہوگی جبکہ ٹیکس و جرمانہ نا دینے پر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام سیکٹر میں عوام کو عدالتی ریلیف دینے سے ٹیکس کم جمع ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ پیٹرولیم قیمتوں پر ٹیکس کم کرنے سے ہمارا ہدف پورا نہیں ہو رہا۔مسلم لیگ ن کی حکومت معاشی محاذ پر ہمارے لیئے بارودی سرنگیں چھوڑ گئی ہے۔

وزیر مملکت برائے ریونیونے کہا کہ معیشت کا پہیہ روک کر ٹیکس اکٹھا نہیں کرسکتے۔ٹیکس نظام میں بہتری لانے کے لیئے بہت کام کرنا ضروری ہے۔پاکستان کم ترین ٹیکس جمع کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ہم صرف 4000ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں جبکہ ملک میں سالانہ 8000ارب روپے ٹیکس حاصل کرنے کی گنجائش ہے۔خوف کی بنیاد پر ٹیکس اکٹھا نہیں کرسکتے اسی لیئے ٹیکس دہندگان کا اعتماد حاصل کرنا ضروری ہے۔

حماد اظہر نے بتایا کہ بجٹ کا جاری خسارہ سنگین مسئلہ ہے۔بچت کو فروغ دے کر خسارہ کم کیا جا سکتا ہے۔اسمگلنگ روک کر ٹیکس رقوم میں کافی اضافہ ہوسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here