وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا انوکھا انداز

0
35

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عمرے کی ادائیگی کے لیئے آج سعودی عرب روانے ہوگئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بغیر پروٹوکول کے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پھنچے اور عام مسافروں میں گھل مل گئے۔

بورڈنگ پاس کے حصول کے لیئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عام مسافروں کے ساتھ کاؤنٹر پر لائن میں لگ گئے اور اپنی باری کا انتظار کیا۔اس دوران دیگر مسافروں نے سردار عثمان بزدار سے مصافحہ بھی کیا۔

جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پچھلے دنوں اپنے پروٹوکول کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہے، وہیں یہ انوکھا اقدام عوام کی توجہ کا مزکز بن گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here