وزیر خارجہ دورہ جرمنی کے لیئے روانہ ہوگئے

0
7

گلوبل سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی کے لیئے روانہ ہوگئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرمنی کے لیئے روانہ ہوئے۔شاہ محمود قریشی میونخ میں منعقد ہونے والی گلوبل سیکیورٹی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔کانفرنس کے بعد وزیر خارجہ جرمنی،کینیڈا، روس اور ازبکستان کے وزراء خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

جرمنی کے دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔اس کے علاوہ 19امریکی پارلیمینٹیریئنز سے بھی میونخ میں ملاقات ہوگی۔

روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ گلوبل سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیئے جرمنی روانہ ہو رہا ہوں جہاں دنیا بھر سے مختلف ممالک شرکت کرتے ہیں۔کانفرنس میں عالمی سیکیورٹی صورتحال پر مربوط لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔مباحثے میں، میں پاکستان اور افغان صدر اشرف غنی اپنے ملک کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اہم موڑ میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ میونخ میں امریکی ارکان کانگریس کے وفد سے ملاقات ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here