وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغان صدر کو کرارا جواب

0
5

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان قیادت کو اپنے لوگوں کی شکایات کا پہلے خود ازالہ کرنا چاہیئے۔

افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونحوا میں سول کارکنوں اور امن پسند مظاہرین پر کیئے جانے والے تشدد پر افغان حکومت کو تشویش اور تحفظات ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر کے اس بیان کو مسترد کردیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیان افغانستان کا پاکستان کے معاملات میں مداخلت کا ثبوت ہیں۔ افغان قیادت کو اپنے لوگوں کی شکایات کا پہلے خود ازالہ کرنا چاہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here