وینزویلا میں صدر کے خلاف بغاوت، احتجاج میں 13افراد ہلاک

0
13

وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کے خلاف بغاوت کے بعد ملک گیر احتجاج ہوئے جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک ہوگئے۔

صدر نکولس حال ہی میں عام انتخابات کے بعدمسلسل دوسری مرتبہ وینزویلا کے صدر کے منصب پر براہجمان ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اپوزیشن لیڈر گوائڈو نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدرقرار دے دیاہے جس کے بعد صدر نکولس مادورو اور اپوزیشن لیڈر گوائڈو کے درمیان اختیارات کی سنگین جنگ چھڑ گئی ہے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو نے امریکہ کی وینزویلا کے معاملات میں دخل اندازی پر شدید غصے کا اظہار کیا۔ صدر نکولس مادورو نے امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان بھی کیا اور وینزویلا میں موجود امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیئے 72گھنٹے کا وقت بھی دیدیا۔

یاد رہے کہ وینزویلا میں حالیہ عام انتخابات کے بعد اپوزیشن لیڈر گوائڈو نے خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دیا جس کی وجہ سے ملک بھر میں احتجاج پھوٹ پڑے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 13افراد ہلاک ہوگئے۔

یورپین یونین، امریکہ، کولمبیا، برازیل اور پیرو پہلے ہی اپوزیشن لیڈر گوائڈو کو وینزویلا کا عبوری صدر تسلیم کرچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here