پاکستان سے جنگ کے خوف میں بھارتی فوج نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرا دیا تھا

0
21

پاک بھارت کے درمیان 27 فروری کو ہونے والی جھڑپ کے دوران بھارتی فوج نے بوکھلاہٹ میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرا دیا تھا۔

پاکستان سے جنگ کے خوف کے باعث بھارتی فوج گھبراہٹ میں دوست اور دشمن کی پہچان ہی کھو بیٹھی اورپاک فضائیہ سے جھڑپ کے دوران غلطی سے میزائل داغ کر اپنا ہیلی کاپٹر خود ہی مارگرایا تھا۔

27 پاکستان سے جھڑپ والے دن سری نگر کے قریب انڈین ایئرفورس کا ایم آئی 17 وی فائیو ہیلی کاپٹر گرا تھا جس میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ پہلے تو بھارتی ایئر فورس نے اس ہیلی کاپٹر کو تکنیکی حادثہ قرار دیا تھا۔

بھارتی حکام کی تحقیقاتی رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کے گرنے سے تھوڑی دیر قبل بھارتی فضائی دفاعی نظام سے میزائل داغا گیا تھا اوروہی میزائل ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کی تباہی کی وجہ بنا۔ میزائل فائرکرنے سے قبل شناخت کے نظام (آئی ایف ایف) سے معلوم کیا جاتا ہے کہ یہ دشمن کا جہاز ہے یا اپنا کوئی طیارہ ہے۔ اب بھارتی تحقیقاتی ادارے یہ معلوم کرنے میں مصروف ہیں کہ میزائل داغنے سے قبل آئی ایف ایف نظام فعال تھا یا نہیں اور کس جگہ غلطی سرزد ہوئی۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ جس میزائل کے ذریعے ہیلی کاپٹر تباہ ہوا وہ اسرائیلی ساختہ تھا، 27 فروری کی صبح ایل او سی پر پاک فضائیہ کے طیاروں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملتے ہی جموں و کشمیر میں فضائی دفاعی نظام الرٹ ہوگیا اور اس کے ساتھ ہی میزائل کو بھی ایکٹویٹ کردیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ بھارتی فضائیہ کو پاکستانی مسلح ڈرونز کا بھی ڈر تھا کہ وہ بھارتی اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں، اب بھارت کی بدقسمتی کہ ایسے موقع پر اس کا ایک ہیلی کاپٹر بھی فضا میں موجود تھا اور ممکنہ طور پر  بھارتی افواج کے نااہل اہلکاروں نے کم رفتار سے سفر کرتے اپنے ہیلی کاپٹر کو پاکستانی ڈرون سمجھ کر نشانہ بنایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here