پاکستان عالمی ثالثی کا خیر مقدم کرتا ہے لیکن بھارت گریز کرتا ہے، چینی وزیر خارجہ

0
8

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا اہم ترین اتحادی ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

چین کے شہر بیجنگ میں نیشنل پیپلش کانگریس کے دوسرے سیشن کی سائد لائنز پر چینی وزیر خارجہ وزیر خارجہ وانگ ژی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان عالمی ثالثی کا خیر مقدم کرتا ہے لیکن بھارت گریز کرتا ہے۔ پاکستان کے قیام امن اور کشیدگی کے خاتمے کے لیئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ پاکستان اور بھارت تصادم کا راستہ اختیار کتنے کے بجائے مذاکرات سے مسائل کا حل نکالیں تاکہ خطے میں امن کے لیئے سازگاز ماحول میسر ہوسکے۔پاکستان ہمارا اہم ترین اتحادی ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

وانگ ژی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ماضی کی تلخیاں بھلا کر اچھے تعلقات استوار کرنے چاہیئے۔پاکستان کے اس حوالے سے اقدام خوش آئند اور قابل ستائش ہیں۔چین پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کا خواہشمند ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here