پاکستان میں سرمایہ کاری آنے پر بھارت میں صف ماتم تو بچھے گی، وزیر خارجہ

0
10

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیئے تیار ہے اور رابطے کر رہی ہے، ہندوستان اس سب کو پسند نہیں کرے گا اس لیئے وہاں صف ماتم تو بچھے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کیا جائے لیکن بھارت کو یکے بعد دیگرے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔جبکہ دنیا پاکستان سے تعلقات بنا رہی ہے۔ یہی پاکستان کی کامیابی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستا ن میں سرمایہ کاری کے لیئے تیار ہے اور رابطے کر رہی ہے۔یہ پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے۔ہندوستان اس سب کو بلکل پسند نہیں کرے گا اس لیئے وہاں صف ماتم تو بچھے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here