پاکستان نے بھارت کو ماحولیاتی دہشتگرد قرار دینے کی جانب اہم اقدام اٹھا لیا

0
15

پاکستان کی جانب سے عالمی ادارہ ماحولیات میں بھارت کو ماحولیاتی دہشتگرد قرار دینے کا ڈوزیئر پیش کردیا گیا۔

اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی میں پاکستان نے بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار دینے کا ڈوزیئر پیش کردیا ہے۔ ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے پے لوڈ پاکستانی جنگلات پر گرانے کی شرمناک حرکت کی، حملے کے ذریعے بھارت نے پاکستان کے ماحولیاتی اثاثوں کو نقصان پہنچایا۔

ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے درختوں کو نقصان پہنچا کر ایکو ٹیررزم کی گئی، اقوام متحدہ بھارتی دراندازی کا نوٹس لے، بھارت نے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں لہذا اقوام متحدہ نریندر مودی کو دیا گیا چیمپئین آف ارتھ کا خطاب فوری واپس لے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here