پاکستان کی فضائی حدود آج کے روز بھی مکمل طور پر بند رہے گی

0
15

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود آج کے روز بھی مکمل طور پر بند رہے گی۔

سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئیٹر پر سول ایوی ایشن حکام نے بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں آج بھی فضائی حدود مکمل طور پر بند رہے گی۔تمام ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنزکا آپریشن پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے معطل رہے گا۔

سول ایوی ایشن حکام نے کہا کہ وہ اس تکلیف کے لیئے معذرت خواہ ہیں۔ مسافر متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں، جبکہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے مزید معلومات شیئر کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی اور گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے بھارت کو کرارے جواب کے بعد ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here