پاک فضائیہ نے دونوں بھارتی طیاروں کو اپنے دفاع میں مار گرایا تھا، ترجمان پاک فوج

0
18

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 27 فروری کا واقعہ اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فوج کی جانب سے ایف 16 طیارے کے استعمال پر ترجمان پاک فوج  نے کہا کہ 27 فروری کا واقعہ اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ  جب 2 بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تو انہیں پاک فضائیہ نے نشانہ بنایا، ان دو بھارتی طیاروں کو ایف سولہ نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17 نے، یہ سوال بے معنی ہے، پاک فضائیہ نے دونوں طیاروں کو اپنے دفاع میں مار گرایا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جب بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں آئے تو فضائیہ کے  جہاز بشمول ایف 16 فضا میں موجود تھے، بھارت اپنی خواہش کے مطابق  ایف 16 یا کوئی بھی جہاز چُن لے اس سے نتیجے پر فرق نہیں پڑتا، اگر ایف 16 استعمال ہوا تب بھی دو بھارتی  طیارے ہی نشانہ بنے، پاکستان اپنے دفاع کے لیے اپنی ہر صلاحیت کا مرضی کے مطابق استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here