پاک فضایہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، ایک پائلٹ شہید

0
23

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاک فضایہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ شہید ہوگئے۔

پاکستان ایئرفورس کی جانب سے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ ایف سیون پی جی معمول کے تربیتی مشن پر تھا کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کھڈ کوچہ کے علاقے میں حادثے کے باعث طیارہ کریش ہوگیا۔

پاکستان ایئرفورس کی پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات کا تاحال پتا لگایا جا رہا ہے جس کے لیئے ایئر ہیڈکوارٹر نے انکوائری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

دوسری جانب ڈی سی مستونگ ممتاز کھیتران نے بتایا کہ پاکستان ایئرفورس کا تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گرکر تباہ ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here