پلوامہ حملے کا تعلق بھارت کی اندرونی سیاست سے ہے، وزیر خزانہ اسد عمر

0
5

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کا تعلق بھارت کی اندرونی سیاست سے ہے جبکہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

وزیرخزانہ اسد عمر اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ امن چاہتا ہے، پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو پاکستان دو قدم آگے بڑھے گا، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کیساتھ امن چاہتے ہیں اور پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کنسلٹیشن کا کردار ادا کررہا ہے، پاکستان کو نہ صرف دنیا سے جوڑنا چاہتے ہیں بلکہ اور دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ چین کے ساتھ لانگ ٹرم تجارتی تعلقات قائم کیے گئے ہیں، ترکی کے ساتھ بھی ٹریڈ فریم ورک طے کیاگیا جب کہ افغانستان کے ساتھ بھی تعلقات بہتر ہورہے ہیں ہے تاہم ایران کے ساتھ بد قسمتی سی تجارت نہیں بڑھ رہی، ایران اور افغانستان کو علاقائی ترقی کے پروگرام میں شامل کرنے کے حق میں ہیں۔

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کا تعلق بھارت کی اندرونی سیاست سے ہے، بھارت کےساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں تاہم بھارت نے دوستی قبول نہ کی تو یہ ہاتھ مکا بھی بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضے کی رقم ابھی طے نہیں ہوئی، آئی ایم ایف کا مشن چیف 26 اور ایشیاء پیسفک کا وفد 25 مارچ کو پاکستان پہنچ رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here