پلوامہ واقعہ؛ پاکستان نے بھارتی ڈوزیئر کا جواب دے دیا

0
14

پلوامہ واقعے سے متعلق بھارت کی جانب سے دیئے گئے ڈوزیئر کا پاکستان نے ابتدائی جواب دے دیا۔

پلوامہ واقعے سے متعلق دفتر خارجہ نے بیان جاری کیا جس کے مطابق نے پاکستان نے بھارتی ڈوزیئر کا ابتدائی جواب دے دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے مہیا کی گئی رپورٹ کا پاکستان نے جائزہ لیا اور بھارتی ہائی کمشنر کو ابتدائی سفارشات سے بھی آگاہ کردیا ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈوزیئر کے جواب میں پاکستان نے مؤقف پیش کیا ہے کہ بھارت پلوامہ حملے کے حوالے سے مزید شواہد اور معلومات مہیا کرے، پاکستان خطے میں قیام امن اور سیکیورٹی کے لئے  اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کی امن و سلامتی کی خاطر تعاون کرتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو پلوامہ حملہ کے بعد تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی تھی اور پاکستان نے اس معاملہ پر بھی  ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سے مکمل تعاون کیا۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو پلوامہ حملہ کے بعد تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی تھی، جس کے جواب میں  بھارت نے صرف ایک صفحہ 27 فروری کو دیا، اور پاکستان نے اس کا آج جواب دے دیا ہے، اور بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ بلا کر پلوامہ حملے پر فائنڈنگ شیئرکیگئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here