پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی پالیسی کا مذاق اڑایا، فواد چوہدری

0
25

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا اقدام وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی پالیسیز سے متصادم ہے۔

سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئیٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی کی جانب سے وزیراعلیٰ، وزراء اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے خود کو نوازنے کے اقدامات وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی پالیسیز کے متصادم ہیں اور اس اقدام سے حکومتی پالیسی کا مذاق اڑایا گیا ہے۔اس پالیسی پر فوری نظر ثانی کی جانی چاہیئے۔

اس سے قبل وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہیں کم تھیں اور یہ تنخواہ نہیں بڑھتی تومڈل کلاس طبقہ کبھی بھی الیکشن نہیں لڑے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں ومراعات میں اضافے کابل منظور کیا گیا تھا جس کے بعد ارکان اسمبلی کی تنخواہ ومراعات 83 ہزار ماہانہ سے بڑھ کر 2 لاکھ روپے تک ہوگئی۔تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کی تنخواہ و مراعات وزیراعظم سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here