پہلے صرف ڈیل ہورہی تھی، اب پورا پیکج لیا جا رہا ہے،شیخ رشید

0
8

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے صرف ایک ڈیل ہورہی تھی، اب پورا پیکج لیا جا رہا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 30مارچ سے پہلے یا بعد میں چور، ڈاکو اور لڑیرے ڈیل پیکج میں فارغ ہوجائیں گے۔پہلے صرف ایک ڈیل ہورہی تھی، اب پورا پیکج لیا جا رہا ہے۔میں وزیر اعظم سے ملوں گا اور پھر 8تاریخ کوقوم کو آگاہ کروں گا۔

سانحہ ساہیوال کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساہیوال سانحہ میں بہت ظلم ہوا ہے۔اس پر جوڈیشل کمیشن بھی بن جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ان کی صلح ہوگئی ہے۔صحافی کے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ یہ اللہ جانتا ہے، حکومت نہیں جانتی۔ ابھی چل رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here