پیٹرولیم مصنوعات میں ایک بار پھر کمی کا اعلان، اطلاق آج سےہورہا ہے

0
19

حکومت کی جانب سے پیڑولیم مصنوعات میں کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول 58پیسے سستا ہونے سے نئی قیمت 90روپے 38پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

اوگرا کی طرف سے پیش کی گئی شفارشات پر وزارت خزانہ نے جائزہ لینے کے بعد عملدرآمد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کردیا۔پیٹرول میں 58پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ نئی قیمت 90روپے 38پیسے مقرر کردی گئی۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کو رقرار رکھتے ہوئے لائٹ اسپیڈ ڈیزل میں 25پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔مٹی کے تیل میں وزارت خزانہ کی جانب سے 73پیسے کمی کردی گئی جس کے بعد نئی قیمت 82روپے 25پیسے ہوگئی۔

پیڑولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو رہا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ حکومت نے پیڑولیم مصناعات میں 4روپے 85پیسے فی لیٹرکمی کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here