پی اے سی ایک شہباز شریف کی ہوگی،ایک شیخ رشید کی،وزیر ریلوے شیخ رشید

0
12

وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دو پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں قائم کریں گے، ایک شہباز شریف کی ہوگی اور ایک شیخ رشید کی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں مسلم لیگ ن کے دورے حکومت میں بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر تھا۔وزیر اعظم عمران خان نے مجھے پی اے سی کا رکن نامزد کردیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے میری ملاقات بھی ہوچکی ہے اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی میرا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہوکر ڈھیل پر آگئے ہیں۔

ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا۔ مجھے ضابطہ نکال کر دکھایا جائے جو یہ کہتا ہو کہ ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر کی گنجائش کہاں ہے،شیخ رشید۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایک شہباز شریف کی پی اے سی ہوگی اور ایک شیخ رشید کی۔شہباز شریف آڈٹ پیرا دیکھیں گے اور میں شہباز شریف کا آڈٹ کروں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here