پی ٹی آئی رہنما نے شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے پر مخالفت کردی

0
15

شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے پر تحریک انصاف کے راجہ ریاض کی جانب سے مخالفت سامنے آگئی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا ممبر بنانے پر مخالفت کردی ہے۔پی ٹی آئی رہنما راجہ ریاض نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بننے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ شہباز شریف جہاں غلط کام کرنا چاہیں گے وہاں تحریک انصاف کے اراکین رکاوٹ بنیں گے۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین پی اے سی میں اپنا کام ذمہ داری سے کر رہے ہیں۔ کسی قسم کا غلط کام نہیں ہونے دیں گے اور کمیٹی جو کام کرے گی ملک اور عوام کے مفاد میں کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here