کرتارپور مذاکرات؛ بھارت اوچھی ہرکتوں پر اتر آیا

0
21

کرتارپور مذاکرات کی کوریج کے لیئے بھارت نے اوچھی ہرکتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی صحافیوں کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نےسماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کل کرتارپورمیٹنگ کے لیئے بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ کرتارپور میں ہونے والا اجلاس مثبت ہوگا اور دونوں ملکوں کے عوام کیلئے تبدیلی لائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان نے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کیے تھے جس کے نتیجے میں 30 سے زائد بھارتی صحافیوں نے نہ صرف کرتارپور منصوبے کی کوریج کی بلکہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی۔ جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا تھا۔

واضح رہے کہ کرتارپور کوریڈور پر پہلے باضابطہ مذاکرات 14 مارچ کو واہگہ اٹاری سرحد پر ہورہے ہیں۔ پاکستانی وفد ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی سربراہی میں بھارت جائیگا۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی سے قبل یہ مذاکرات نئی دہلی میں ہونا تھے لیکن بھارت نے بعد میں مذاکرات کا مقام تبدیل کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here