کرکٹ ورلڈکپ 2019؛وارم اپ میچز میں بنگلادیش اور افغانستان پاکستان کے مدمقابل ہونگے

0
23

رواں برس انگلینڈ میں منعقد کیئے جانے والے ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم وارم اپ میچز میں بنگلادیش اور افغانستان کیخلاف زور آزمائی کرے گی۔

جہاں رواں سال میگا ایونٹ میں کچھ ہی عرصہ رہ گیا ہے وہیں اس سے قبل ہر ٹیم کو 2,2وارم اپ میچز کھیلنا ہونگے۔اسی سلسلے میں 24مئی کو برسٹل کاؤنٹی گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم کو پہلے پریکٹس میچ میں افغانستان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔جبکہ26مئی کو کارڈف ویلز اسٹیڈیم میں بنگلادیش وارم اپ کے لیئے پاکستان کے مد مقابل ہوگی۔

وارم اپ میچ ایک روزہ میچ کی طرح 50اوورز پر مشتمل ہوتا ہے۔ہر ٹیم اپنے 15رکنی اسکواڈ میں موجود تمام کھلاڑیوں کو میچ میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے لیئے بلا سکتی ہے۔ان وارم اب میچز کو آفیشل ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جاتا۔

ورلڈکپ سے قبل 24سے28مئی کے درمیان تمام وارم اپ میچز کھیل لیئے جائیں گے جس کے بعد 30مئی کو ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here