کسی سے کوئی این آر او یا ڈیل نہیں ہو رہی،وزیراعظم عمران خان

0
11

وزیر اعظم عمران خان نے این آر او سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سے کوئی این آر او یا ڈیل نہیں ہو رہی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمان کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ سابق سینیئر صوبائی وزیر پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی گرفتاری کے معاملے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والے اس اہم اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے این آر او سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا کہ کسی قسم کا کوئی این آر او یا ڈیل نہیں ہو رہی۔

مزید اس اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے حکومتی موئقف کو موئثر طریقے سے عوام کے سامنے پیش کرنے کے ہدایات بھی جاری کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here