گزشتہ حکومتوں نے پاکستان کو گدھوں کی طرح نوچا ہے،غلام سرور خان

0
20

وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے پاکستان کو گدھوں کی طرح نوچا ہے۔

گزشتہ روز کراچی ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ سارے چور پکڑے جائیں گے اور کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔میرا سیاسی بیک گراؤنڈ پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے دورہ حکومت سے مشرف دور بہتر تھا۔

غلام سرور خان نے مزید کہا کہ کراچی پیکج کے حوالے سے جلد اعلان کریں گے۔کوشش ہے کہ سب سے پہلے پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں کیونکہ گزشتہ حکومتوں نے پاکستان کو گدھوں کی طرح نوچا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here