ہمیں آپ نے پکڑ لیا ہے لیکن کسی کی عزت کا تو خیال ہونا چاہیئے، خواجہ سعد رفیق

0
8

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں آپ نے پکڑ لیا ہے لیکن کسی کی عزت کا تو خیال ہونا چاہیئے، حکومت جو کر رہی ہے وہ درست نہیں۔

پیراگون اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج سعید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 90روز پورے ہونے تک پیراگون کیس کا ریفرنس پیش کردیا جائے گا۔

احتساب عدالت کی جانب سے تفتیشی افسر کو جلد ریفرنس پیش کرنے کا حکم دیا گیا جس کے بعد خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4مارچ تک توسیع کردی گئی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آپ نے پکڑ لیا ہے، لیکن کیسی کی عزت کا تو خیال ہونا چاہیئے۔ حکومت جو کر رہی ہے وہ درست نہیں۔ہمیشہ ان کی حکومت نہیں رہنی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی رہائی پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ضمانت ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔بہت جلد ہم دونوں بھائی درخواست ضمانت دائر کرنے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ خواجہ برادران کو نیب نے گزشتہ برس 11دسمبر کو گرفتار کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here