ہم نے جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیئے کوششیں کی ہیں، خورشید شاہ

0
10

پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قانون کسی پارٹی کے لیئے نہیں ملک کے لیئے ہوتا ہے، حکومت نام لے کس نے این آر او مانگا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قرارداد سندھ اسمبلی نے منظورکی تھی، ہم نے جمہوریت اورعوام کے حقوق کے لیےکوششیں کی ہیں۔ لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔

پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ 2018 میں ہر پاکستانی ایک لاکھ 18 ہزار روپے کا مقروض تھا اور 2019 میں ہر پاکستانی پونے دو لاکھ کا مقروض ہے۔بجلی اور گیس کے بل دیکھ کرلوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں، حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کی بات کی لیکن کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آرہی۔عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو آئی ایم ایف کے پاس خود چل کر گئے ہیں۔قانون کسی پارٹی کے لیئے نہیں ملک کے لیئے ہوتا ہے، حکومت نام لے کس نے این آر او مانگا۔

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) پر تنقید کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم والے بچارے مجبور اور بےبس لوگ ہیں، جو حکومت آتی ہے ان کے ساتھ شامل ہوجاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here