ہندوستان ہماری تحریک آزادی کو دفنا نہیں سکتا، مشعال ملک

0
22

مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ چاہے ہندوستان ہمیں پیلٹ گن یا شوٹر سے شہید کردے مگر اس تحریک کو دفنایا نہیں جا سکتا۔

شہید کشمیری نوجوان افضل گورو کی چھٹی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنمااور جمو ں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئیٹر پر پیغام جاری کیا۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 6برس قبل ہندوستان کی تیہاڑ جیل میں افضل گورو کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ہندوستان کی سپریم کورٹ نے جوڈیشل مر ڈر کیا ہے اور ایک کشمیری نوجوان کو شہید کیا ہے۔یہ ہے ان کی بھوک اور پیاس کشمیریوں کے خون کی۔

مشعال ملک نے اپنے ٹوئیٹر پر پیغام میں مزید کہا کہ میں پیغام دینا چاہتی ہوں کہ چاہے ہندوستان ہمیں پیلٹ گن یا شوٹر سے شہید کردے، ہماری قیادت کو نظر بند کردے یا ہندوستان ہمیں پھانسی پر لٹکا کر لاشیں بھی نہ واپس کرے مگر اس تحریک آزادی کو دفنایا نہیں جاسکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here