یوسف رضا گیلانی کا نام بلیک لسٹ میں شامل،بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

0
16

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کی بناء پر بیرونے ملک جانے سے روک دیا گیا۔

سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سید یوسف رضا گیلانی بذریعہ لاہور ایئرپورٹ تھائی ایئر لائن کی پرواز سے بنکاک جانے لگے تھے جہاں انہیں ایئرپورٹ پر ہی روک لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف نیب میں کیسس ہونے کی وجہ سے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے۔ جس بناء پر امیگریشن کاؤنٹر پر ہی ایف آئی اے حکام نے ان کو روک دیا۔ اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیئے جا رہے تھے اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ماہ قبل ایشیا پیسفک کانفرنس میں شرکت کے لیئے نیپال گیا تھا۔ آج براستہ بنکاک سیؤل جا رہا تھا۔حالانکہ سیؤل میں ہونے والے ورلڈ سمٹ میں شرکت کے حوالے سے نیب جج کو آگاہ کردیا تھا۔مجھے روک کر بنیادی انسانی حقوق کو پامال کیا گیا۔پاکستان چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلسل عدالتوں میں پیش ہو کر الزامات کا سامنا کر رہا ہوں۔پی ٹی آئی حکومت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور انتقام کا راستہ چھوڑ دے کیونکہ یہ خود عمران خان کے لیئے اچھا نہیں ہے۔دفتر خارجہ اور محکمہ داخلہ میرے بیرون ملک دوروں سے آگاہ رہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آزادی رائے کا گلا گھونٹ کر نیا پاکستان تعمیر نہیں کیا جا سکتا۔ اگر سابق وزیر اعظم اس جبر کا شکار ہے تو عام آدمی کا کیا تحفظ ملے گا؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here