اقبال ڈے پرکوئی چھٹی نہیں ہوگی

0
6

کل اقبال ڈے کے موقع پرکوئی چھٹی نہیں ہوگی،محکمہ تعلیم نے سندھ بھر میں تعلیمی اداروں میں کل کی چھٹی کی تردید کر دی۔

سیکرٹری تعلیم سندھ کے مطابق کل اسکول اورکالج معمول کے مطابق کھلے رہیں گے،محکمہ تعلیم سندھ نے کسی چھٹی کااعلان نہیں کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک نوٹی فکیشن وائرل ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

تاہم وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ایوان میں اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 نومبر کو عام تعطیل سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں اور ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران 9 نومبر کی چھٹی کی مخالفت کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ نئے پاکستان کا وژن ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے کام ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here