How to Build a Reading Habit in Your Child

0
0

بچوں کی اچھی یا بری عادت کا ذمہ دار کون؟

بچے وہ نہیں کرتے جو والدین کہتے ہیںبلکہ بچے وہ کرتے ہیں جو والدین کرتے ہیں ۔ عادات وہ روٹین اورمعمول ہیں جو انسان مسلسل سرانجام دیتاہے۔کسی بھی انسان میں 65%عادات بطورِ وراثت کے ملتی ہیں ۔کسی بھی بچے کا مہذب گفتگو ،اچھے آداب ، صحیح ،غلط میں تمیز نافرمانی اورضد ، والدین کی عادات اور معاملاتِ زندگی کا نتیجہ ہے ۔

بقولِ واصف علی واصفؒ:
’’ ذہن پختہ ہوجائیں تو ان میں اصلاح کا امکان کم ہوجاتاہے۔‘‘

اسی لیے والدین کو چاہیے کہ بچوں کوصحیح عادات کے چنائو میں رہنمائی فراہم کریں اور ان کی اصلاح اور تربیت کے لیے احتساب ، بقدرِ ضرورت تنبیہ ،اچھے کاموں پر حوصلہ افزائی، روشن مستقبل کی دعا نیز اپنے قول وفعل میں موافقت برقرار رکھیں۔تاکہ بچہ صحیح عمر میں مناسب عادات کا چنائو کرکے ایک خوش آئند مستقبل کو ممکن بناسکے۔
کیونکہ والدین کی جانب سے اولاد کے لیے بہترین وراثت ، اچھی عادات کی وراثت ہے اور بہترین عادات ہی روشن مستقبل کی ضامن ہی
ں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here